ابنا: ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین برجردي سے ملاقات میں سويٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ کے رکن لوسٹي اشٹم نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندی بے معنی ہے۔
انہوں نے علاء الدین بروجردي سے ملاقات میں ایرانی وفد کے سويٹزرلینڈ دورے کو مثبت اور فائدے مند بتایا اور کہا کہ ایرانی خواتین کے سلسلے میں کیے جانے والے پروپیگینڈوں کے مقصد پوری طرح سے سیاسی ہوتے ہیں اور اب یہ بات واضح ہو چکی ہے . انہوں نے کہا کہ کچھ مغربی ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے کے خلاف ایران ایک پرسکون ملک اور یہاں کے عوام ایک قدیمی ثقافت کے مالک ہیں .
اشٹم نے امید ظاہر کی کہ ایران اور سويٹزرلینڈ کے سیاسی اور پارلیمانی تعلقات میں توسیع آئے گی۔ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے بھی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں توسیع پر زور دیا . انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود امکانات، دوطرفہ تعلقات کی توسیع میں مؤثر ہو سکتے ہیں۔
.......
/169